کراچی کے علاقے صدر میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی: شہر قائد کے گنجان آباد علاقے صدر میں دھماکا ہوا، جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔ کراچی کے علاقے صدر کے مصروف ترین علاقے صدر کے مصروف ترین مقام کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد کو نقصان پہنچا ہے۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ صدر دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے جسم پر بال بیرنگ کے نشانات ہیں۔ جناح اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول نے بتایاکہ 8 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کے جسم بال بیرنگ سے زخمی ہیں۔دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے اطراف میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔