ضلع راولپنڈی کی تحصیل کوٹلی ستیاں کے جنگلات میں آگ لگ گئی
ضلع راولپنڈی کی تحصیل کوٹلی ستیاں کے جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے ریسکیو 1122 کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ ویلج بنان کے ایریا میں پیش آیا ہے فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں 04 فائر ٹینڈرز اور 10 سے زائد ریسکیو فائر فائٹرز آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں،تیز ہوا چلنے اور جنگلات کی آگ ہونے کے وجہ سے فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ریسکیو فائر فائٹرز رات گئے سے فائر بیٹرز اور پانی سے آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں آگ پر تقریباً % 15 قابو پا یا گیا ہے آگ روڈ کے ساتھ جنگل کی گہری کھائی میں لگی.