ملکی تاریخ میں ماہانہ ترسیلات کا نیا ریکارڈ قائم
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان میں ترسیلات زر بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے ، اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل میں ملازمین کی ترسیلات زر ریکارڈ 3 اعشاریہ 1 ارب ڈالر رہیں ۔ مالی سال 22ء کے 10 ماہ کے دوران ترسیلات مجموعی طور پر 26.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 7.6 فیصد زائد ہیں۔ مرکزی بینک نے کہا کہ اپریل 2022ء کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 70 کروڑ ڈالر ترسیل کیے گئے ۔ متحدہ عرب امارات سے 61 کروڑ ، برطانیہ سے 48 کروڑ اور امریکا سے 34 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال 10 ماہ میں ترسیلات 26 ارب10 کروڑ ڈالر رہیں۔
Remittances crossed the monthly mark of US $3 billion for the first time. Cumulatively, at $26.1 billion, remittances grew by 7.6 % in the ten months of FY22 compared to last year.https://t.co/7XBd4uNES4 pic.twitter.com/8fDthGpYBi
— SBP (@StateBank_Pak) May 13, 2022