حیدر آباد کے قریب رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار
حیدر آباد: صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد کے قریب مسافر ٹرین رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس بولاری اور میٹنگ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور ٹرین کے انجن سمیت بوگیاں پڑی سے اتر گئیں۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی ٹیموں کو طلب کرلیا گیا اور ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے جبکہ حادثے کی وجہ بھی سامنے نہیں آ سکی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ ڈاؤن ٹریک پر رحمان بابا ایکسپریس کی 10 کے قریب بوگیاں پٹری سے اتری ہیں جبکہ حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدرفت روک دی گئی ہے۔