اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کے عمران خان احتجاج کو جہاد قرار دے رہے ہیں۔ شیری رحمان
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اورپاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان ہر حال میں اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کے عمران خان احتجاج کو جہاد قرار دے رہے ہیں، عمران خان واضح کر دیں کہ وہ کن کے خلاف یہ جہاد کر رہے ہیں؟، عمران خان صرف انتشار پھیلانے اور تقسیم کی سیاست میں اپنا سارا وقت گزارنے میں تلے ہوئے ہیں، اپنے اقتدار اور مشہوری کے لئے عمران خان خانہ جنگی سمیت ملک کو گوانے کے لئے بھی تیار ہیں۔پیپلزپارٹی کی نائب صدر نے کہا کہ اس تقسیم کی سیاست میں نہ اقتصادی بحران حل ہو سکتا ہے نہ ہی سیاسی، ملک کو بحرانوں میں دھکیلنے کے بعد اب کہہ رہے ہیں انتخابات کروا کر ہمیں واپس لائیں۔شیری رحمان نے کہا کہ سابقہ حکومت کے پاس بحرانوں کے حل کے لئے چور چور اور سازش کہنے کے علاوہ کوئی اور پروگرام یا منصوبہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک وزیراعظم کو کسی سازش اور منصوبہ بندی کی بجائے اعتماد کھو جانے کے بعد آئین اور پارلیمان کے ذریعے ہٹایا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام عمران خان کے چور چور اور سازش کے بیانیے کو مسترد چکے ہیں، ان کے پاس کوئی پلان نہیں بس ملک میں خطرناک خانہ جنگی کی پھوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ واضح ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو عمران خان کو کوئی فکر نہیں، عمران خان ہر حال میں اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، یہ صرف اپنی انا اور اپنی ذات کی سیاست میں مصروف ہیں۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کو شاید پتہ ہے یا نہیں کہ انہیں اقتدار بھی نہیں مل سکتا، اقتدار کے لئے عمران خان اور انکی جماعت مسلسل کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین شکنی کرکے لوگوں کو اندھیروں میں دھکیل کر ملک کو مقروض بناکر گئے ہیں، ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے میں بہت وقت لگے گا۔انہوںنے کہا کہ عمرا خان یہ سب کچھ بھلاکر چاہتے ہیں مجھے کسی طرح اقتدار مل جائے، بحرحال دل تو بچہ ہے۔