سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے اسمارٹ فون لازمی قرار دیدیا
لاہور: سعودی حکومت نے رواں برس تمام عازمین حج کے لیے ا سمارٹ فون ہمراہ لے جانا لازمی قرار دے دیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق مسجد نبویؐ اور ریاض الجنۃ میں نوافل ادا کرنے کے لیے موبائل ایپلی کیشن سے وقت لینا ضروری ہے ، عازمین حج کے لیے عمرہ اور طواف کعبہ کے لیے جانے سے پہلے وقت لینا ضروری ہوگا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ اس مقصد کے لیے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے وقت لیا جائے گا جو اسمارٹ فون کے ذریعے ہی ممکن ہے۔