ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب سمیت 4 رہنما ایم کیو ایم میں دوبارہ شامل
ڈاکٹر صغیر اور وسیم آفتاب سمیت 4 رہنماؤں نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم میں شامل ہونے والوں میں ڈاکٹرصغیراحمد، وسیم آفتاب، طحٰہ احمد اورسلیم تاجک شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ طحٰہ احمد، وسیم آفتاب اور سلیم تاجک نے وسیم اختر سے ملاقات کی جس میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ کیا گیا۔دوسری جانب ڈاکٹر صغیر نے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وسیم آفتاب، سلیم تاجک، طحٰہ احمد اور میں ایم کیو ایم میں شامل ہوگئے ہیں۔