پاکستان دنیا کا گرم ترین ملک بن گیا: ملک بھر میں شدید گرمی،پارہ 50ڈگری سے تجاوز
پاکستان دنیا کا گرم ترین ملک بن گیا، آج جیکب آباد میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گيا۔ محکمہ موسميات کے مطابق سبی اور موہنجو دڑو میں 49 جبکہ دادو کا درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سندھ کے دیگر شہروں سکھر،نواب شاہ اور مٹھی ميں درجہ حرات 48ڈگری سینٹی گريڈ ہوگيا۔
محکمہ موسميات کے مطابق سندھ کے شہروں ميں یہ 2022 کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے، اس سے قبل 2018 ميں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ کا 50.2 ریکارڈ کيا گيا تھا۔دوسری جانب شہر قائد ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت 41 ڈگری کو چھوگیا مگر گرمی کا احساس 43 ڈگری تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی موجودہ لہر 2 دن جاری رہنے کا امکان ہے