پی ٹی آئی ارکان کس چیز کی تنخواہیں لے رہے ہیں؟ ملک برباد کرنے کی یا آئین توڑنے کی: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سوال اٹھایا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کس چیز کی تنخواہیں لے رہے ہیں؟ ملک برباد کرنے کی یا آئین توڑنے کی؟مریم نواز نے کہا کہ نوٹ اور مراعات دیکھ کر عمران اور پی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے، جھوٹے اور ملک کا خون چوسنے والے لوگ اسمبلیوں سے استعفے ایسے دے کر گئے تھے جیسے کبھی واپس نہیں آئیں گے مگر ان کے تمام اصول پیسہ دیکھ کر ہوا ہو جاتے ہیں۔