پنجاب پولیس نے عثمان بزدار سے سرکاری گاڑیاں واپس مانگ لیں

خط میں درخواست کی گئی ہے کہ پروٹوکول کے لیے بھیجی جانے والی 2 گاڑیاں واپس کردی جائیں۔اسپیشل برانچ کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ گاڑیاں چیف منسٹر آفس کو وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول کے لیے دی گئی تھیں، محکمے کو گاڑیوں کی کمی کا سامنا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے ضروری ہے کہ گاڑیاں فوری واپس بھجوا دی جائیں۔ذرائع کے مطابق دونوں گاڑیوں میں سے ایک بلٹ پروف گاڑی ہے۔