وزیراعظم کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ، عسکری قیادت سے ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا ہے، وزیراعظم نے عسکری قیادت سے ملاقات کی اور اظہار یکجہتی کیا۔وزیر اعظم آج جناح ہاؤس لاہور پہنچے، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی شہباز شریف کے ہمراہ جناح ہاؤس لاہور پہنچے۔شہباز شریف نے عسکری قیادت سے ملاقات کی اور اظہار یکجہتی کیا، جس کے بعد وزیراعظم سروسز اسپتال گئے جہاں انہوں نے توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی میں زخمی ہونے والے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی اور دیگر اہلکاروں کی عیادت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا سیف سٹی آفس جانے کا بھی امکان ہے، شہبازشریف سیف سٹی آفس میں اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جبکہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بریفنگ دیں گےذرائع کے مطابق محسن نقوی وزیراعظم شہبازشریف کو صوبے میں امن و امان سمیت دیگر اہم معاملات بارے آگاہ کریں گے۔