عمران خان سیاسی لیڈر نہیں فتنہ ہے، رانا ثنااللہ

سلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا کام افراتفری اور انار کی پھیلانا ہے، یہ سیاسی لیڈر نہیں فتنہ ہے، حساس تنصیبات پر حملے کرنا سیاسی کارکنوں کا کام نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، رانا ثنااللہ نے کہا کہ 9 مئی سے 11مئی تک 3 دن ملک میں فتنہ فساد، سرکاری اور حساس دفاعی تنصیبات پر حملے کیے گئے، شہدا کی یادگاروں کو نذر آتش کیا گیا اور لوگوں کے گھروں پر حملے کیے گئے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نے اس ملک کی سیاست میں عجیب کلچر متعارف کرایا، پی ٹی آئی کارکنان نے مریضوں کو نکال کر ایمبولینسوں اور ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ کو آگ لگائی۔ عمران خان نے پوچھتا ہوں کونسی سیاست کا آغاز کیا ہے۔