پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

May 13, 2024 | 14:46

 ملک میں 16مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 9.70 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔اوگرا15مئی کو سمری وزرات خزانہ کو ارسال کرے گا۔ یہ موجودہ مہینے میں لگاتار دوسرا ریلیف ہوگا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد 16مئی جمعرات سے ہوگا۔واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی ہے جسے عوام تک منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں