اسلام آباد ہائیکورٹ کا رئوف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

May 13, 2025 | 13:10

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما  رئوف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔عددالت نے رئوف حسن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔جسٹس انعام امین منہاس نے رئوف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی، رئوف حسن کو بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کورٹ رئوف حسن کی درخواست پر قانون کے مطابق جلد فیصلہ کرے، وکیل کے مطابق رئوف حسن کینسرکے مریض ہیں جنہیں چیک اپ کے لیے برطانیہ جانا ہے۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ وکیل کے مطابق پٹیشنر پر ایف آئی اے کا مقدمہ ہے جس میں وہ ضمانت پر ہیں، وکیل نے دلائل دیئے کہ محض مقدمہ درج ہونے پر کسی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا بلا جواز ہے۔بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں