اگر وزیر اعظم بنا تو فوج اور آئی ایس آئی کو اپنے کنٹرول میں رکھوں گا. عمران خان

بھارتی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بننے کے بعد اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ آئی ایس آئی میرے سوا کسی کو رپورٹ پیش نہ کرے.انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ فوج کے بجٹ کا آڈٹ سویلین حکومت طےکرے،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بننے کے بعدوہ یہ ذمہ داری بھی لیں گےکہ پاکستان کی سرزمین پر کسی قسم کی دہشت گردی نہ ہواور اگر ایسا کچھ نہ کرسکا تو وہ اقتدار چھوڑنے تو ترجیح دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر عوام انہیں وزیراعظم بننے کا مینڈیٹ دیتے ہیں وہ آرمی چیف کے مکمل باس ہونگے۔