وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پرائیویٹ لیبارٹریوں میں نوےروپے میں ڈینگی بلڈ ٹیسٹ کی سہولت کوتیس نومبرتک بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت صوبے سےڈینگی کےتدارک کیلئےکیےجانےوالےاقدامات کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں ممبران اسمبلی ،چیف سیکرٹری ،مختلف محکموں کےسیکرٹریوں سمیت ماہرین نے شرکت کی۔صوبائی سیکرٹری صحت نےاجلاس کوڈینگی کی موجودہ صورتحال اوراس کےخاتمےکیلئےکیے جانےوالےاقدامات سےآگاہ کیا۔اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےکہا کہ ایک سو دس ڈاکٹرز،انٹامالوجسٹس،ماہرین اورنرسوں کوتھائی لینڈ ٹریننگ کیلئےبھیجاجارہاہےجبکہ تین ہزارآٹھ سو ستائیس ڈاکٹرز،فیملی فزیشنزاورنرسیں لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں سےٹریننگ مکمل کرچکے ہیں۔انہوں نےہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کی مہم کوسبزی منڈیوں اورفروٹ مارکیٹوں میں بھی شروع کیاجائے۔ وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ ڈاکٹروں،نرسوں اورپیرامیڈیکل سٹاف کاڈینگی کےخاتمےمیں کردارقابل تحسین ہے اوران کی خدمات کوداد تحسین پیش کرنے کیلئےخصوصی تقریب ہوگی۔