الیکشن میں پتا چلے گا کہ لاہور کس کا ہے. سینئرمشیروزیراعلیٰ پنجاب سردار ذوالفقارعلی خان کھوسہ

ڈیرہ غازی خان میں ڈویژنل سکول اور کوٹ چھٹہ بائی پاس کےافتتاح کے موقع پرمیڈیا سےگفتگوکرتےہوئےسردارذوالفقارعلی خان کھوسہ نےکہا ہے کہ لاہور میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن غیرمستحکم کہنے والوں کو الیکشن میں منہ کی کھانی پڑے گی اور مسلم لیگ ن پنجاب کےساتھ ساتھ پورے ملک میں کامیابی حاصل کرے گی،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کا جلسہ ایک میوزیکل جلسہ تھا جس کی ان کی نظرمیں کوئی اہمیت نہیں۔ ذوالفقار کھوسہ نے ثمینہ چوک میں ہائرسیکنڈری سکول کا بھی افتتاح کیا۔