لیبیا میں قذافی حکومت کے خاتمے کے بعد بھی امن قائم نہیں ہوسکا، طرابلس میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے

طرابلس میں مختلف گروہوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ دوسری جانب زاویہ میں بھی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور شہر کے مختلف حصوں میں مسلح افراد آزادانہ گشت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ قذافی حکومت کے خاتمے کے بعد یہ امید کی جا رہی تھی کہ لیبیا میں امن قائم ہو جائے گا لیکن ابھی تک امن و امان کی صورتحال مخدوش دکھائی دیتی ہے۔