عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تئیس ڈالر اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا چھہ سو پچاس روپے مزید مہنگا ہوگیا۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت تئیس ڈالراضافے کے بعد سولہ سو اٹھاسی ڈالر ہوگئی،انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اس اضافے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونا چھ سو پچاس روپے بڑھ کرستاون ہزارآٹھ سو پچاس روپے اوردس گرام سونے کی قیمت پانچ سو ستاون روپے بڑھ کرانچاس ہزارپانچ سو پچاسی روپے ہوگئی۔