سکائرم کے نام سے ایلڈر سکرول سیریز کی مہم جوئی پر مبنی نئی ویڈیو گیم متعارف کرا دی گئی ہے۔

ویڈیو قرون وسطیٰ کے زمانے کی کہانیوں اور اور خوفزدہ کر دینے والی پیش گوئیوں پر مشتمل ہے۔ ویڈیو گیم کی کہانی سکائرم کی اس ریاست کے گرد گھومتی ہے جو بادشاہ کے قتل کے بعد سول وار کا شکار ہوجاتی ہے۔ ویڈیو گیم میں ڈریگن دوبارہ نمودار ہوتی ہیں جس سے دنیا کے توازن کو خطرہ لاحق ہو جاتاہے۔ ڈریگن پر قابو پانے کے لیے ڈواہکن میدان میں آتا ہے اور انہیں ختم کرکے دنیا کو ان کے شر سے آزاد کرا لیتا ہے۔ سکائرم پی سی ، پلے سٹیشن تھری اور ایکس باکس تھری سکسٹی پر دستیاب ہے۔