بھارت میں جاری کبڈی ورلڈ کپ میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پرآسٹریلیا کی ٹیم کو نااہل قراردے کر میچ کھیلنے سے روک دیاگیا۔

بھارت میں جاری کبڈی ورلڈ کپ مقابلوں میں آسٹریلیا کے پانچ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں جبکہ تین کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔ ورلڈ کپ انتظامیہ کی ٹیکنیکل کمیٹی کی طرف سے کھلاڑیوں کو معطل کرنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم مطلوبہ آٹھ کھلاڑیوں کی تعداد پوری کرنے میں ناکام ہوگئی۔ جس کے بعد مدمقابل افغان کبڈی ٹیم کوفاتح قراردے دیا گیا۔ واضح رہے کہ کبڈی ورلڈ کپ کے دوران اب تک مختلف ممالک کے ستائیس کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔