محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپی کے، بالائی پنجاب، شمالی بلوچستان، کشمیراورگلگت بلتستان میں آج مطلع ابرآلود ہے۔

موسم کی تازہ صورتحال کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بارش اور بٹگرام،مانسہرہ، بونیر، سوات، چترال، دیر، مالاکنڈ، شانگلہ، ہنزہ،اوربالائی فاٹا میں برفباری کا امکان ہے،بارش کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،،محکمہ موسمیات کے مطابق آج بنوں،ڈی آئی خان، ژوب، کوئٹہ، گوجرانوالہ اورسرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے،گذشتہ روز سب سے زیادہ بارش پارہ چنار میں بیس ملی میٹر جبکہ دیرانیس، مالم جبہ بارہ، کالام اورلوئردیر میں نو ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،ملک میں کم از کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی چار جبکہ مالم جبہ اور کالام میں صفرڈگری سینٹی گریڈ رہا