امریکی خلا باز نے اپنے مرحوم ساتھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خلا میں باجا بجا ڈالا

امریکی خلا باز " کے جیل لنگرین " خلاء میں باجا بجانے والا پہلا خلا باز بن گیا ہے، اس نے عالمی خلائی سٹیشن میں اپنے ایک دوست کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے باجا بجایا ، ناسا حکام کے مطابق اس کا ساتھیایک ماہ قبل انتقال کرگیا تھا اور وہ خلائی سٹیشن پر ہونے کی وجہ سے اس کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکا جس پر اس نے ایک نئے انداز سے اپنے سائنسدان دوست کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سوچا، حکام کا کہنا ہے کہ باجا وہاں موجود پلاسٹک سے بنایا تیا تھا