عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو آزاد کرانے آیا ہوں ۔صوبے کی عوام کیڑے نہیں

ماتلی آمد پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ سندھ میں سب سے ذیادہ غربت ہے ۔لوگوں کو الیکشن میں دھمکایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ابھی بچے ہیں ۔انہیں سیاست کا کوئی تجربہ نہیں ۔اس سے قبل عمرکوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران کپتان نے بلاول بھٹو زرداری کو چند نصیحتیں کیں ۔بولے کہ بلاول بھٹو جمہوریت میں تقریری نہیں کرسکتے ،یہ تو بادشاہت ہے ۔لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے کوئی لیڈر نہیں بنتا۔بلاول بیٹا ایسی تقریر نہ کیا کرو ۔ پہلے بتاؤ تمہاری قابلیت کیا ہے ۔۔میرے پاس آؤ تمہیں لیڈر بننا سکھاؤں گا ۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں باریاں لینے والوں نے ظلم کے سوا کچھ نہیں کیا۔سندھ کے لوگ غلامی کررہے ہیں۔انہیں حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے ۔ہمیں یہ ظلم ختم کرنا ہے ۔ایسا ہی چلتا رہا تو آئندہ نسلیں بھی غلامی کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ ظالم لوگ کرسی نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ اس میں پیسہ ہے۔ وڈیرے مقامی لوگوں کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے پر خوفزدہ کریں گے لیکن سندھ کے عوام کو اپنے حقوق کیلئے کھڑا ہونا پڑے گا۔ اپنے خوف پر قابو پانے والا انسان کامیاب ہو جاتا ہے جبکہ بزدل آدمی بڑا انسان نہیں بن سکتا، سندھ کے عوام کیڑے نہیں اقبال کے شاہین بنیں۔کپتان نے کہا کہ انتیس دسمبر کو پشاور میں شوکت خانم اسپتال کھلے گا جبکہ بہت جلد کراچی میں بھی اس کو تعمیر کیا جائے گا