پولیس کو تب تک کامیابی نہیں ملتی جب تک عوام کا تعاون حاصل نہ ہو: ناصر خان درانی
پشاور میں لائزن کونسل کی منعقدہ تقریب کے دوران نیبر ہووڈ اور ولیج کانسلروں سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی خیبرپی کے ناصر خان درانی نے کہا ہے کہ کے پی کے کے لوگ مخلص، غیرت مند اور دلیر ہیں،،، گزشتہ کئی سالوں سے ہم آزمائشوں میں تھے لیکن اللہ نے اب ہمیں کامیابیاں عطا فرمائی ہیں اور صوبے میں دہشتگردی کے واقعات میں ساٹھ فیصد کمی آئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پولیس کو تب تک کامیابی نہیں مل سکتی جب تک عوام کا تعاون حاصل نہ ہو اور اس مقصد کے لئے لائزن کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے،،یک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک سکول حملہ افسوسناک واقعہ ہے،بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔۔۔