سینیٹ اجلاس میں اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل دوہزار پندرہ مںظورکرلیا گیا

ڈپٹی چیئرمین عبدالغفورحیدری کی زیرصدارت اجلاس میں وزیرخزانہ نے اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ پاکستان نے ستمبردوہزارپندرہ میں پانچ سوملین ڈالرزکے یورو بانڈز جاری کئے۔بانڈ کا کوپن ریٹ آٹھ اعشاریہ پچیس فیصد فی سال ہے اور مدت دس سال ہے،، تحریری جواب میں کہا گیا کہ ریمنٹس کی مد میں گزشتہ سال پاکستان نے بھارت کو اکیاسی ہزار پانچ سوڈالرزبھیجے وزیرخزانہ نے ایوان کوبتایا کہ ملک میں اس وقت چھتیس کمرشل بینک جبکہ مختلف بینکوں کی بارہ ہزارپانچ سو انتیس برانچ آفس کام کررہے ہیں،،انہوں نے کہا کہ اگست دوہزارپندرہ تک مجموعی طور پرقرضہ جات میں چارہزار پانچ سوساٹھ بلین روپے اضافہ ہوا ہے ۔ اجلاس کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے روٹ میں تبدیلی کے خلاف اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائرکوقرضے لے کربڑھایاجارہاہے،، حکومت مغرورہوتی جارہی ہے،، یوروبانڈ پرتمام اقتصادی ماہرین نے تحفظات کا اظہارکیاہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں تینتیس فیصد اضافہ کیاگیا ہے، بعد میں سینیٹ کا اجلاس غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیاگیا