پرویزمشرف کے خلاف ججزنظربندی کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ایک مرتبہ پھرسابق صدرکوحاضری سے استثنیٰ دے دیا

سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف ججزنظربندی کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسداددہشتگردی کی عدالت میں ہوئی،، کیس کی سماعت جج سہیل اکرام نے کی،،دوران سماعت وکیل نے درخواست کی کہ پرویزمشرف کی طبیعت ناسازہے جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے،، لہذا انہیں حاضری سے استثنیٰ دیاجائے،، دوران سماعت وکیل نے پرویزمشرف کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی،، عدالت نے درخواست منظورکرتے ہوئے پرویزمشرف کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا،، استثنیٰ کی درخواست کے خلاف دلائل دیتے ہوئے پراسیکیوٹرعامرندیم تابش نے کہاکہ ایسے سرٹیفکیٹ پہلے بھی پیش کئے جاتے رہے ہیں،،عدالت ملزم کے خلاف کوئی رعایت نہ برتے،،اس کےبعدعدالت نے کیس کی سماعت ستائیس نومبرتک ملتوی کردی۔۔۔