شفاف اورغیر جانبدارانتخابات کے لئے بلاخوف و خطر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے:رضا خان

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انتظامات کا جائزہ اجلاس لاہورمیں چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت جاری ہے۔ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے پر امن انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ امید ہے دوسرے مرحلے کے انتخابات بھی پرامن ہوں گے۔ الیکشن کمیشن شفاف اورغیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا۔ سرداررضا خان نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، ادارے قائم رہتے ہیں۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب ،سیکریٹری داخلہ، آئی جی پنجاب پولیس اوردیگر حکام موجود ہیں۔