ترکی کے صوبے دیار بکر میں کرد باغیوں اور فوج کے درمیان جھڑپوں میں 10 سے زیادہ افراد ہلا ک ہوگئے

دیار بکر کرد اکثریتی صوبہ ہے جہاں کردستان وررز پارٹی کے باغی بڑی تعداد میں موجود ہیں ،،ترک حکومت نے دو نومبر کو ان باغیوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا ،،صوبے میں مکمل کرفیو نافذ ہے جبکہ ترک فوج کی زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں ،،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گزشتہ تین روز میں ہونیوالی جھڑپوں میں کردستان ورکرز پارٹی یکے پانچ ورکرز سمیت دس افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے ،ادھر کردوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ترکی انہیں داعش کیخلاف کارروائی سے روکنے کیلیے آپریشن کر رہا ہے