ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو وارننگ جاری کی ہے،جس میں شاہدآفریدی کوتنبیہ کی گئی ہےکہ وہ آئندہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسی سےمتعلق میڈیا پر بیان بازی سے گریز کریں،شاہدآفریدی نے پاک بھارت سیریز کےحوالے سےبیان دیا تھا کہ اگر بھارت جا کرکھیلنےمیں پی سی بی کو فائدہ ہوتا ہے تو قومی ٹیم کو بھارت میں جا کرسیریز کھیل لینی چاہیے،شاہدآفریدی اس سے پہلے بھی کئی دفعہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسی کےمتعلق بیان دے چکے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا پاک بھارت کرکٹ سے متعلق بیان دینے پر ٹی ٹوئنی کپتان شاہد آفریدی کو وارننگ
Nov 13, 2015 | 21:00