جرائم کی وارداتوں پر مبنی ایکشن تھرلر فلم ٹرپل نائن کا نیا ٹریلر جاری
ہدایتکار جان ہلکوٹ کی اس فلم کی کہانی ایک پولیس آفیسر کے گرد گھومتی ہے، جسے ڈاکوؤں اور کرپٹ پولیس اہلکاروں کو پکڑنے کا ٹاسک دیا جاتا ہے. جرائم پیشہ گروہ اور قانون کے کرپٹ رکھوالوں کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کی کوشش پر اس پولیس آفیسر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا جاتا ہے. فلم میں نارمن ریڈس ، کیٹ ونسلٹ ، ایرون پال اور ٹریسا پالمر اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں، جرائم کی دنیا کا احاطہ کرتی ایکشن ڈرامہ فلم ٹرپل نائن اگلے سال انیس فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔