ایران اور عراق سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک میں 7.3 شدت کا زلزلہ

امریکی زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز عراق کے شہر ہلبجاہ کے قریب چالیس کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلہ اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ اسے عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی محسوس کیا گیا،لزلے کے جھٹکے عراقی شہر اربیل میں بھی محسوس کیے گئے،عراق میں زلزلے سےچھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، دوسری جانب ایران میں بھی زلزلہ آیا ہے جس کے باعث آٹھ دیہات تباہ ہوگئے جن میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی امداد کے لیے ریسکیو ٹیموں کو بھجوادیا گیا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق زلزلے سے کچے گارے کے بنے ہوئے مکانات کو شدید نقصان پہنچایا ہے،ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے سے ایک سو اکتالیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے