دھاندلی ہو یا ہیر پھیر، اس کا اثر ایک مہینے سے زیادہ قائم نہیں رہ سکتا۔ مریم نواز

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ یہ 80 یا 90 کی دہائی نہیں بلکہ 2017 ہے، عوام باشعور ہیں، این اے 120 کی طرح دھاندلی نہیں ہوسکتی،، اگر انتخابات میں دھاندلی ہو یا نتیجے میں ہیر پھیر، اس کا اثر ایک مہینے سے زیادہ قائم نہیں رہ سکتا، انہوں نے کہا کہ انجینئرڈ یا مصنوعی انتخابی نتیجے پر عوام اٹھ کھڑے ہوں گے، اگر کوئی عوامی طاقت سے پنگا لے گا تو لوگوں کا رد عمل ناقابلِ یقین ہوگا،عوام کی طرف سے آنے والے رد عمل کے بارے میں کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔