مردم شماری اور حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہو گا

مردم شماری اور حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم کا معاملہ،،، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس آج ہو رہا ہے، اجلاس میں دیگر ایجنڈے کے علاوہ مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ نئی حلقہ بندیوں کے لئے قومی اسمبلی سے دستور میں آئینی ترمیم کا بل آنے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لانے کا مطالبہ کیا تھا،، اجلاس میں چاروں وزراء اعلیٰ وفاقی وزیر قانون اور دیگر ممبران شرکت کریں گے۔ اس سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے گھر بیٹھک میں حکمت عملی طے کی گئی، لیگی رہنمائوں نے غیررسمی مشاورتی اجلاس میں نیب، حدیبیہ پیپر ملز کیسز، حلقہ بندیوں کے سلسلہ میں آئینی ترمیم، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل پر بھی غور کیا۔۔ آئنی ترمیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کے بھی سپیکر قومی اسمبلی سے رابطے ہوئے.سردار ایاز صادق کہتے ہیں کہ خوشخبری مل سکتی ہے۔ پارلیمنٹ کے ذریعے مسئلے کا حل نکلنے میں ہی سب کا فائدہ ہے، امید ہے سیاسی قوتیں ذمہ داری کا ثبوت دیں گی۔