افغانستان سے دہشت گردوں کی پاک فوج کی سرحدی چوکیوں پر حملے کی ایک اور کوشش ناکام بنادی گئی
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتے ہفتے خیبرایجنسی سے ملحقہ افغان سرحدی علاقے سے دہشت گردوں نے وادی راجگال میں پاک فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی تھی ،، اس واقعہ میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوا تھا ،، آئی ایس پی آر کے مطابق ایسا ہی ایک اور واقعہ باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر رونما ہوا ،، افغان حدود میں کوئی انتظامی رٹ نہ ہونے کہ وجہ سے دہشت گردوں نے پاکستانی چوکیوں پر حملہ کیا ،، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی میں آٹھ سے دس دہشت گرد ہلاک اور کئی کے زخمی ہوکر واپس بھاگ جانے کی تصدیق ہوئی ہے ،، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم ، شہید ہوگئے جبکہ چار فوجی زخمی بھی ہوئے ،، پاک فوج کا کہناہے کہ افغان حدود میں کابل حکومت کی عملداری نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردوں کو ایسی کارروائیاں کرنے میں سہولت مل رہی ہے