یمن میں باغیوں اور فوج کے درمیان شدید جھڑپیں
یمنی بندرگاہی شہر الحدیدہ میں حکومتی فوج اور ایران نواز حوثی باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جس کے باعث 150 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں، جبکہ فوجی اہلکاروں کو بھی جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں 110 حوثی باغی جبکہ یمنی حکومت کی فورسز کے 32 اہلکار مارے گئے۔