آصف زرداری بینکنگ کورٹ سے عبوری ضمانت ملنے کی خوشی میں حاضری لگانا بھول گئے
سابق صدرآصف زرداری بینکنگ کورٹ سے عبوری ضمانت ملنے کی خوشی میں حاضری لگانا بھول گئے ۔عملے نے فون کرکے واپس بلایا۔تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور فریال تالپور کراچی کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔فاضل جج نے کیس کی مختصر سماعت کی جس کے بعد دونوں ملزمان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 10 دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔عدالت سے واپسی پر آصف زرداری حاضری لگانا بھول گئے،عدالت عملے کی طرف سے فون کرکے دوبارا بلایا گیا۔ آصف زرداری نے کہاکہ آج تو کوئی حاضری باقی نہیں رہی ؟ عدالت نے کہا کہ نہیں آج کیلئے آپ کی حاضری ہوگئی ،سابق صدر نے کہا کہ کچھ رہ گیا ہے تو وہ بھی لکھوا لیں ، آصف زرداری حاضری لگانے کے بعد عدالت سے روانہ ہو گئے۔