بریگزٹ معاہدے کا ابتدائی مسودہ تیار ہے۔ اعلیٰ یورپی مذاکرات کار
یورپی یونین کے بریگزٹ معاملات سے متعلق مذاکرات کار اعلیٰ مشیل بارنیئر نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ معاہدے کا ابتدائی مسودہ تقریباً تیار ہے اور اسے برطانوی کابینہ کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق قبل ازیں برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کے ترجمان نے بتایا تھا کہ بریگزٹ سے متعلق نیا مذاکراتی دور اتوار کو شروع ہونے کے بعد شب بھر جاری رہا تھا تاہم بعض اہم مگر پیچیدہ معاملات تاحال حل طلب ہیں۔ برطانوی حکومت کے ایک ذرائع نے اپنا نام مخفی رکھتے ہوئے بتایا کہ بدھ تک اس معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔ اس صورت میں آئندہ دنوں میں یورپی یونین کی ایک غیرمعمولی کانفرنس بھی طلب کی جائے گی۔