بھارت: گواہاٹی کے ہوائی اڈے پر 2کروڑ روپے کا سونا ضبط
بھارت میں سی آئی ایس ایف نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2کروڑ روپے کا سونا ضبط کر لیا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق گواہاٹی ایئر پورٹ سی آئی ایس ایف کے افسر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ایئر پورٹ پر جانچ کے دوران اہلکاروں نے ایک بیگ میں پیلی دھات کی سلاخیں نظر آنے پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس کے بیگ سے سونے کی39 سلاخیں برآمد ہوئیں۔ مسافر کی شناخت آئزول کے للتھتھ لنگل اینا کے نام سے کی گئی ہے جو ایئر انڈیا کے طیارے سے کولکتہ جارہا تھا۔ مسافر کو گرفتار کرتے ہوئے 6.48کلوگرام وزنی سونے کی 39 سلاخیں ضبط کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔