بھارت: امبانی کی بیٹی کا شادی کارڈ 3لاکھ روپے میں تیار کیاگیا
بھارتی کھرب پتی مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی 12دسمبر کو ممبئی میں ہونا طے پائی ہے جبکہ اس کی شادی کے لئے کارڈ 3لاکھ روپے میں تیار کیاگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل پر ہونے شادی کارڈ کی تصویر سامنے آئی ہے جس کی قیمت 3لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔ شادی کا دعوت نامہ ایک بڑے کریم اور گلابی رنگ کے باکس کی صورت میں پیش کیا جارہا ہے۔ باکس کھلتے ہی موسیقی کی آواز آنے لگے گی۔