نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے60رکنی آفیسرز وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے60رکنی آفیسرز وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ وفد میں شیخوپورہ ٹریننگ کالج کے ڈی ایس پیزچیف پٹرول آفیسرز شامل ہیں۔ چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے زیر تربیت افسران کوادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایمرجنسی کال سینٹر،ڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔ وفد کوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورالیکٹرانک چلاننگ کے نظام بارے بتایا گیا۔ سیف سٹیز پراجیکٹ کی ورکنگ کو سمجھنا سکیورٹی اداروں کے تربیتی کورسز کا لازمی جزو بن چکا ہے۔ ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر کرنے اور قانون پر عملدرآمد کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ کاکلیدی کردار ہے۔ وفد
امن و امان کے قیام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رہنمائی کیلئے منصوبہ نہایت اہم ہے۔ وفد کے شرکاء
سیف سٹیز اتھارٹی کا جدید انفراسٹرکچر اور نوجوان عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت قابل تعریف ہے۔ موٹروے پولیس افسران
وفد کے شرکاء کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔