حکومت نے ڈاکخانہ جات کی خدمات کو ڈیجٹلائزکرنے کا منصوبہ بنایا ہے:وزیر مملکت پوسٹل سروسز مراد سعید
پوسٹل سروسز کے وزیر مملکت مراد سعید صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ حکومت نے صارفین کو جدید اور تیز ترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ڈاکخانہ جات کی خدمات کو ڈیجٹلائز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پاکستان پوسٹ ای کامرس، Rebranding، موبائل منی آرڈر کی جانب سے بڑھ رہا ہے اور اس نے ملک بھر میں 13 ہزار ڈاکخانوں کے نیٹ ورک کے ذریعے لاجسٹک سہولتوں میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کے پاس 80 ارب روپے کی منڈی ہے اور یہ بہتر خدمات اور پر کشش مراعات کے ساتھ اپنے حصے کو بروئے کار لاسکتا ہے۔اس سے نہ صرف ادارے کے موجودہ 10 ارب روپے کے خسارے پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ یہ ایک منافع بخش ادارہ بن جائے گا۔ مراد سعید نے ذرائع ابلاغ اور عوام پر زوردیا کہ وہ پاکستان پوسٹ کی بحالی کے لئے حکومت سے تعاون کریں۔ابتدائی طورپر یہ خدمات ملک بھر کے 93 جنرل پوسٹ آفسز میں شروع کی جارہی ہے جسے بعد میں دوسرے پوسٹ آفسز تک توسیع دی جائے گی۔ مراد سعید نے ملک کے 25 بڑے شہروں میں پاکستان پوسٹ کی اسی روز ڈاک پہنچانے کی خدمات کا بھی افتتاح کیا۔