فروری تک3 کروڑ مستحق افراد کو ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں گے،وزیر صحت
نیشنل ہیلتھ سروسز کے وزیر عامر محمو د کیانی نے کہا ہے کہ شعبہ صحت کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اسلام آباد میںNational Instiute of Rehabilitation Medicine میں نئی نصب کردہ سٹی ٹی اسکین مشین کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے شعبہ صحت کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔وزیر صحت نے کہا کہ تین کروڑ مستحق افراد کو اگلے سال فروری میں صحت کارڈ جاری کیے جائیں گے۔عامر کیانی نے کہا کہ حکومت معذور افراد کو جدید سہولتوں کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ Therapy اورSpeech Therapy کے شعبوں میں مزید بہتری لائی جائے گی۔