وزیر اطلاعات کا ایران کیساتھ ثقافتی تعلقات مضبوط بنانے پرزور
وزیر اطلاعات فواد چودھری سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات، اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ثقافت کے شعبوں میں مذید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ثقافتی تبادلوں سے ایک دوسرے کے اقدار اور روایات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے ایران کی فلم انڈسٹری کا دنیا میں ایک مقام ہے ایرانی فلم اور ڈرامہ آرٹسٹوں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہیں وزیر اطلاعات نے رحمت اللعالمین کانفرنس میں ایرانی علماء کو شرکت کی دعوت دی ایرانی سفیر نے فلم اور پروڈکشن کے شعبوں میں مشترکہ پروڈکشن پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں میں میڈیا کے شعبوں میں بھی تعاون ضروری ہے۔