چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا قصورسیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ,منصوبے پر کام کی رفتارکا جائزہ لیا
چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا قصورسیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ, اکبر ناصر خان نے منصوبے پر کام کی رفتارکا جائزہ لیا, انجینئرز نے بریفنگ دی, ڈی پی اوقصور ڈاکٹر شہزاد آصف بھی اکبر ناصر خان کے ہمراہ تھے
, چیف آپریٹنگ آفیسر عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے منصوبے کو رواں ماہ ہی مکمل کیاجائے : چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے کہا کہ ڈی پی او آفس میں موجودسیف سٹی سینٹرکا کام دو یوم میں مکمل کیا جائے۔ قصور سیف سٹی منصوبے میں500کیمروں کی انسٹالیشن جلد از جلد مکمل کی جائے، شہر کے تمام اہم مقامات اور شاہراہوں پر کیمرے نصب کیے جائیں، اکبر ناصر خان نے کہا کہ تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور پراجیکٹ کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے ، ڈی پی اوقصور ڈاکٹر شہزاد آصف نے کہا کہسیف سٹی پراجیکٹ کی بدولت جرائم کی روک تھام میں مدد مل رہی ہے، بریفنگ دیتے ہوۓانہوں نے کہاکہ شہر میں فائبرآپٹکس بچھانے کا کام کل شروع کیا جائے گا، شہر کی مانیٹرنگ کیلئے سینٹر میں 16*5فٹ کی سکرین لگائی جائے گی، قصور سیف سٹی روزانہ کی بنیاد پر3ہزار ایمرجنسی کالز لیتا ہے؛ پولیس رسپانس بہتر ہوا ہے، کام تیزی سے جاری ہے؛فنڈزکی فراہمی کی صورت میں منصوبہ رواں ماہ مکمل کرلیا جائے گا