احتساب کے لئے تیار ہیں۔ تاہم احتساب کا عمل سب کے لئے ہونا چاہئے،سیاسی رہنماؤں کا میڈیا ٹرائل ناقابل قبول ہے،مفتاح اسماعیل
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ احتساب کے لئے تیار ہیں۔ تاہم احتساب کا عمل سب کے لئے ہونا چاہئے۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما مصدق ملک اور مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جن افرادکے جعلی اکاؤنٹس ہیں اور انہوں نے قومی خزانے میں خوربرد کی ہے تو انہیں جواب دہ بنایا جائے گا۔ تاہم سیاسی رہنماؤں کا میڈیا ٹرائل ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنے رہنماؤں اور اتحادیوں کو بھی جواب دہ بنانا چاہئے۔پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیاں عوام دوست نہیں ہیں اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمت سے متوسط آمدنی والے طبقے کا گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 140 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اکتوبر میں افراط زر کی شرح 7فیصد رہی جو پریشان کن صورتحال ہے۔