کیلیفورنیا: جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ہلاکتوں کی تعداد 44 ہو گئی
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، ہلاک افراد کی تعداد چوالیس ہو گئی۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جنگلات کی آگ کئی گھروں کو جلا کر خاک کر دیا اور اب تک ہلاکتوں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ،تین مقامات پر جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے جس نے شہری آبادی کو بھی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ریسکیو عملے کو شمالی علاقے سے گزشتہ روز 6 اور آج مزید 13 افراد کی لاشیں مل گئیں جس کے بعد ریاست بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی ہے۔کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات و فائر پروٹیکشن کے مطابق آگ نے اب تک ایک لاکھ 9 ہزار ایکڑ سے زائد علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور 6 ہزار 400 سے زائد رہائشیوں کی املاک کو نقصان پہنچا۔