اقوام متحدہ کی عدالت میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر میانمار کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے درخواست
میانمار کے خلاف گیمبیا کی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کرنے پر اقوام متحدہ کی عدالت میں قانونی کارروائی کے لئے درخواست دائر کی ہے۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق گیمبیا نے کہا ہے کہ یہ مقدمہ 57 ملکی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے میانمار کے خلاف عالمی عدالت میں لایا گیا ہے۔قانونی درخواست میں کہا گیا ہے کہ میانمار نے اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن 1948 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاست رخائن میں مسلم اقلیت روہنگیا کے خلاف فوجی کارروائی کی۔