عبدالرزاق دائود کی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش
تجارت اورسرمایہ کاری کے لئے وزیراعظم کے مشیرعبدالرزاق دائودنے سرمایہ کاروں کو پیشکش کی ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عالمی بنک کے انڈیکس پر درجہ بندی بہتر ہوئی ہے اور آئی ایم ایف کے مطابق ملک اقتصادی محاذ پردرست سمت میں گامزن ہے۔