افغان امن عمل میں پیشرفت کیلئے چین اورپاکستان کاقریبی تعاون ناگزیرہے:چین
ین نے کہاہے کہ افغان امن عمل میں پیشرفت کے لئے چین اورپاکستان کاقریبی تعاون ناگزیرہے۔ یہ بات افغان امورکے بارے میں چین کے خصوصی ایلچی ڈنگ شی چُن نے اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمودسے باتیں کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ افغان امن عمل میں پاکستان کاایک اہم اورمنفردکردارہے اورچین اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ ملکرکام کرناچاہتاہے۔سیکرٹری خارجہ نے اس عزم کااعادہ کیاکہ پاکستان ایک پُرامن ،مستحکم ،متحد،جمہوری اورخوشحال افغانستان کے ساتھ ہے۔